Saturday 24 January 2015

تاریخِ تدوینِ حدیث پر دو مستند کتابیں


حدیث کی عظمت وفضیلت اور زندگی کے ہرشعبہ میں اس کی ضرورت کے پیشِ نظر حدیث کی حفاظت وصیانت اور کتابت کا اہتمام زمانۂ رسالت ہی سے کیا گیا. چنانچہ عہدِ رسالت اور عہدِ صحابہ رضی اللہ عنہم میں حفاظتِ حدیث کے لیے تین طریقے حفظِ روایت (احادیث کو یاد کرنا)، تعامل(حدیث پر عمل سے یاد کرنا) اور تحریر وکتابت(صحیفۂ صادقہ، صحیفۂ علی، کتاب الصدقہ، صحفِ انس بن مالک، صحیفۂ سمرہ بن جندب، صحیفۂ سعد بن عبادہ اور صحیفۂ ہمام بن منبہ رضی اللہ عنہم) اپنائے گئے تھے ۔ 
زیر نظر دو کتابیں وقت کی ایک اہم ضرورت کی تسلی بخش تکمیل کا نام ہے جس میں حدیث کے معنی و مفہوم، حدیث کی دینی و شرعی حیثیت، مختلف ادوار میں کتابت حدیث، کبار ائمہ حدیث اور انکے کارناموں کی بقدر ضرورت تفصیل، اور صحاح ستہ کی کتابوں کا تعارف جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔ ان میں تدوین حدیث کی تاریخ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کے اندر حدیث کا ذوق پیدا ہو جاتاہے اور بہت سے وہ حقائق سامنے آجاتے ہیں جن کی طرف عام طور پر مطالعہ کرنے والوں کی نگاہ نہیں پہنچتی۔
تاریخ تدوین حدیث از ڈاکٹر عبدالرشید نعمانی
https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/04/11/2220/
تاریخ حدیث از ڈاکٹر حمیداللہ
http://ebooks.rahnuma.org/religion/Dr.Hamidullah/Dr.HamidUllah-Khutabat-e-Bahawalpur-No-2-Tareekh-e-Hadith.pdf

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔