اردو زبان میں تاریخ اسلام کی کتابوں کی فہرست دیکھیں تو ان میں ایک ممتاز اورنمایاں نام مولانااکبر شاہ خان نجیب آبادی کا نظر آئے گا ،آپ کی تحریر کردہ تاریخ اسلام تین جلدوں پر مشتمل ہے جوابتدائے اسلام سے لے کر دسویں صدی ہجری تک کے حالات کا احاطہ کرتی ہے،مولانا نے اپنا علمی سرمایہ تیس کے قریب کتابوں میں محفوظ فرمایا ، ، لیکن آپ کی شہرت وتعارف کا سبب تاریخ اسلام ہی بنی۔یہ کتاب محرم ۱۳۴۳ئھ میں مکمل ہوئی ۔
-کتاب کے پہلے حصے میں عہد جاہلیت سے لے کر خلافت راشدہ تک کا بیان ہے
دوسرا حصہ بنو امیہ اور بنو عباس پر مشتمل ہے ، اس میں مسلمانوں کے عہد کشور کشائی ، تمدن آفرینی اور قیادت علمی
-کے عروج کی مکمل تاریخ بھی ہے اور زوال واسباب زوال کی ایک عبرت ناک داستان بھی
کتاب کے تیسرے حصے میں اندلس ، مراکش ، افریقہ ،مصر ، ایران ، شام وغیرہ کی اسلامی سلطنتوں کے حالات شرح وبسط سے بیان ہوئے ہیں ، اس میں بنو امیہ (اندلس) ، دولت صفاریہ ، سلجوقیہ ، عثمانیہ ،مغولان چنگیزی اور خوارزم شاہیہ کاتذکرہ بھی تفصیل سے ملتا ہے ، اس طرح مصنف نے مصر میں دولت مملوکیہ کے اختتام اور سلطان سلیم خان کی فتح مصر اور خلافت تک (۹۲۳ئھ-۱۵۱۸ءء) کے حالات تفصیل سے لکھے ہیں ۔
پاکستانی مارکیٹ میں آٹھ سو سے بارہ سو تک قیمت میں مکمل سیٹ دستیاب ہے۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔