Saturday 24 January 2015

تاریخِ ارضِ قرآن پر ایک منفرد کتاب


سرزمین عرب سے متعلقہ قصص و واقعات کے متعلق جغرافیائی مباحث کے اعتبار سے حضرت مولانا سید سلیمان ندوی کی ”تاریخ ارض القرآن“ ہندوپاک میں خصوصی شہرہ رکھتی ہے‘ مولانا ندوی کا قابل قدر معیار تحقیق وتفتیش راقم کی کوتاہ نظر میں اس کتاب میں نمایاں معلوم ہوتا ہے۔متقدمین ومتأخرین کی آراء کو یکجا فرما کر مولانا ندوی نے جس انداز میں بحث فرمائی ہے‘ وہ واقعی دل موہ لینے والی ہے‘ سرزمین عرب کی تواریخ کے سلسلے میں”تاریخ ارض القرآن“ ایک ہندی نژاد عالم کا حسین مرقع ہے اور ان کی یہ کاوش قابل صد مدح وتحسین ہے۔

اس کتاب کا پہلا حصّہ میں ارض_قرآن کا جغرافیہ اور اقوام_عرب کی سیاسی، تاریخی، نسبی اور قومی حالات سے بتطبیق قرآن بحث ہے، جس سے ظاہر ہوگا کہ عرب کی قوم میں اسلام سے پہلے بھی دنیا میں کیا کیا کارنمایاں انجام دیے ہیں، اور ان کی تمدن نے یمن، شام و عراق میں کس حد تک وسعت حاصل کی تھی.
کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھیے:

http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/12/13/tareekh-arzul-quran-by-shaykh-syed-sulaiman-nadvi-r-a/

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔