اسلامی تاریخ کے موضوع پر مسلمانوں میں بہت سے شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں. انکی بڑی وجہ تاریخی کتابوں میں مکس قسم کی روایات ہیں جو اک لمحہ میں کسی کو ولی اور دوسرے لمحے میں اسے ظالم ، چور، منافق اور خائن بنادیتی ہیں. ان روایات کی حقیقت کیا ہے؟ انکو روایت کرنے والے کون ہیں؟ انہوں نے ایسی روایات کیوں پیش کیں اور پھر یہ روایات کیسے تاریخ کی امہات کتابوں میں شامل ہوگئیں، انکی پہچان اور معیار ردوقبول کیا ہونا چاہیے ؟؟ یہ سوال تاریخ اسلامی سے دلچسپی رکھنے والے تقریباً ہر قاری کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں.
انہی سوالات کے جوابات میں تاریخ کے موضوع پر تحقیقی تحاریر کا اک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے. اس سے انشاءاللہ قارئین کو اپنی تاریخ کو سمجھنے اور کسی بھی تاریخی واقعہ کو پرکھنے میں مدد ملے گی. آپ سے درخواست ہے کہ ان تحاریر کو اپنے دوست احباب تک بھی پہنچائیں اور انہیں بھی پیج لائیک کرنے کی دعوت دیں.
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔