Friday 10 October 2014

تاریخ کی اقسام

مختلف اعتبارات سے تاریخ کی بہت سی قسمیں ہوسکتی ہیں،
مثلاً باعتبار کمیت دو قسمیں عام اورخاص ہوسکتی ہیں،
عام تاریخ وہ ہے  جس میں ساری دنیا کے آدمیوں کا حال بیان کیا جائے خاص وہ جس میں کسی ایک قوم یا ایک ملک یا ایک خاندان کی سلطنت کا حال بیان کیا جائے،
باعتبارِ کیفیت تاریخ کی دو قسمیں روایتی اور درایتی ہیں،
روایتی تاریخ وہ ہوتی ہے جس میں راوی کا بیان اس کے مشاہد کی بنا پر درج کیا گیا ہو اوراُس واقع کے وقوع پذیر ہونے کے متعلق قابلِ قبول اورتسکین بخش روایتیں مورخ کو حاصل ہوگئی ہوں یا مورخ نے براہ راست اس واقعہ کو  خود مشاہدہ کیا ہو،ایسی تاریخیں سب سے زیادہ مفید اورقابل قدر سمجھی جاتی ہیں اور اُن میں قیاس کے گھوڑے دوڑانے اور موہوم باتوں کو حقیقت کا جامہ پہنانے کی کوشش نہیں کرنی پڑتی ؛بلکہ ان تاریخوں سے فہم وعقل اگر غلطی کرے تو اس کی اصلاح ہوجاتی ہے
درایتی تاریخ اُس تاریخ کو کہتے ہیں جو محض آثارِ قدیمہ وآثارِ منقولہ اور عقلی ڈھکوسلوں کے ذریعہ ترتیب دی گئی ہو اور ہم عہد مورخ یا ہم عہد راوی کا بیان اس کے متعلق  مطلق دستیاب نہ ہوسکتا ہوجیسے کہ قدیم مصر، قدیم عراق،قدیم ایران کی تاریخیں آج کل لکھی گئی ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔